گورنرخیبرپختونخوا کی جانب سے کارخانومارکیٹ خودکش دھماکے کی شدید مذمت، پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی
پوری قوم دہشت گردی کیخلاف متحد ہے ،بزدلانہ حملوں سے دہشت گردی کیخلاف حکومت، سیکورٹی فورسز ،قوم کا عزم کمزور نہیں ہو گا،سردارمہتاب احمدخان
منگل 19 جنوری 2016 19:05
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء)گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود میں کارخانو مارکیٹ کی خاصہ دارچیک پوسٹ کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیاہے۔منگل کے روز ہونے والے اس خودکش بم دھماکہ کی اطلاع ملنے پر گورنرسردار مہتاب احمد خان نے فوری طور پرپولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کو ٹیلیفون کرکے ان سے دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
انہوں نے پولٹیکل ایجنٹ کوہدایت کی کہ دھماکہ کے زخمیوں کے علاج کے لیے پشاور کے بڑے ہسپتالوں میں فوری طور پر ضروری انتظامات کیے جائیں اور زخمیوں کو سرکاری خرچ پر علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے ہدایت کی کہ اس واقعہ کو ایک چیلنج سمجھتے ہوئے دیگر سیکورٹی اداروں کے تعاون سے اس واقعہ کی جامع تحقیقات کی جائیں تاکہ دھماکے میں ملوث افراد، سہولت کاروں اور ماسٹر ما ئنڈ کے خلاف فوری کارروائی کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گورنر نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے امدادی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مالی اعانت کسی انسانی زندگی کا نعم البدل نہیں تاہم مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اورپوری قوم جاں بحق اور زخمی افراد کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.