سندھ کرمنل پراسیکیوشن بل سے برسراقتدار پارٹی کو اب کھلی چھٹی مل گئی ہے،اسمبلی کی قرار داد کے ذریعے کراچی آپریشن میں سیکورٹی کے کردار کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ،سندھ حکومت اپنے کچھ اشخاص کو ہر حال میں احتساب کے شکنجے سے چھڑانا چاہتی ہے
سینئر سیاستدان حلیم عادل شیخ کا بیان
منگل 19 جنوری 2016 20:59
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) سیاسی وسماجی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ کرمنل پراسیکیوشن بل قانون کی عملدآری میں کسی مذاق سے کم نہیں ہے ، اسمبلی کی قرار داد کے ذریعے کراچی آپریشن میں سیکورٹی کے کردار کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ،سندھ حکومت اپنے کچھ اشخاص کو ہر حال میں احتساب کے شکنجے سے چھڑانا چاہتی ہے ،لگتا ہے سندھ کی برسراقتدار پارٹی کو اب کھلی چھٹی مل گئی ہے ،اس نئے قانون کے نفاذ سے اب سندھ حکومت یہ سمجھتی ہے کہ وہ جس شخص کو قانون سے بچانا چاہے اس کو مقدمات اور قید سے بچا سکتے ہیں یہ قانون جس تیزی سے بنوایا گیا اس سے حکومت کی بدنیتی کا اظہار ہوتا ہے ۔
قانون کے تصور میں اس قسم کے قانون کو پہلے مشتہرکرنا چاہیے تھاتاکہ اس کے نفاذ میں عوام اپنی رائے کا اظہار کرسکیں اس کے بعد قانون سازی کی طرف جانا چاہیئے تھامگر حکومت جانتی تھی کہ عوام اپنے لٹیرو ں کے حق میں کبھی نہیں آواز بلند کریگی اس طرح انہیں کبھی عوامی حمایت حاصل نہیں ہوگی ،لہذا سندھ حکومت اس بل کو پاس کرنے کے لیے قانون اور عوام سے خفیہ رکھا،اوراپنی اکثریت کی بنیاد پر صوبائی اسمبلی سے منظور کروالیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.