پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پاک افغا ن سرحد کے قریب فضائی کارروائی کرکے 9دہشتگردوں کوہلاک کردیا

منگل 19 جنوری 2016 22:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء)پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پاک افغا ن سرحد کے قریب فضائی کارروائی کرکے 9دہشتگردوں کوہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کوپاکستانی سیکیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں کے ذریعے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا یہ کارروائی خیبرایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے میں کی گئی۔کارروائی کے نتیجہ میں9دہشتگردمارے گئے۔