پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں مثبت رجحانات برقرار رہنے کے امکانات
بدھ 20 جنوری 2016 12:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ سے متعلق جاری کردہ نئی رپورٹ کے مطابق مکانات کی قلت،بڑھتے ہوئے ٹیکسوں اور پراپرٹی کے شعبے میں غیر شفافیت کے باوجود سال2016بھی پاکستان کی اربوں ڈالر مالیت کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے انتہائی روشن ثابت ہوگا۔یہ انکشافات پاکستان کی سب سے بہتر رئیل اسٹیٹ ویب سائٹ Lamudi.pk.کی جانب سے حال ہی میں کی گئی نئی ریسرچ میں سامنے آئے ہیں۔
Lamudi کی جاری کردہ دوسری سالانہ رپورٹ میں پاکستان کے پراپرٹی سیکٹر کا جامع احاطہ پیش کیا گیا ہے۔رپورٹ میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور کسٹمرز دونوں سے کئے گئے آن لائن سروے کے ساتھ ساتھ پراپرٹی ماہرین کے انٹرویوز اور لامودی کے دستیاب اعداد و شمار کوبنیاد بنایا گیا ہے۔(جاری ہے)
اس ریسرچ میں سال2014-15کے دوران رئیل اسٹیٹ کے رجحانات میں تبدیلی،پراپرٹی کی تلاش کیلئے آن لائن سرچنگ،رئیل اسٹیٹ کی قیمتوں میں تبدیلی،مکانات کے متلاشی افراد میں مکانات کی خریداری اور کرائے پر لینے کے تقابل،مکانات کی بڑھتی ہوئی طلب اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر اثرات سمیت دیگر عوامل کا جائزہ لیا گیا ہے۔
Lamudi ایجنسٹس کی جانب سے کئے گئے سروے میں78فیصد افراد نے پاکستان میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے مستقبل کو مثبت قرار دیا ہے۔کسٹمرز سے کئے گئے سروے میں مکانات کے متلاشی افراد کی جانب سے مکانات کی خریدای یا پھر کرائے پر مکانات حاصل کرنے کے رجحان کا پتہ لگایا گیا تو 50فیصد سے زائد افراد نے کرائے کے بجائے ذاتی مکان یا اپارٹمنٹ خریدنے کو ترجیح دی جبکہ ان میں سے 36فیصد افراد نے مکانات میں پائیدار ماحول دوست فیچرز کو اہم قرار دیا۔ Lamudi Pakistanکے کنٹری ڈائریکٹر سعد ارشد کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ساتھ کام کرنے والے ایجنٹس کے مرتب کئے گئے مثبت آوٴٹ لک سے اتفاق کرتے ہیں ،قیمتوں کے ہمارے اپنے اعداد وشمار اور ملک بھر میں موجود ایجنٹس کی رپورٹ سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مارکیٹ سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھری پڑی ہے اور اس ضمن میں گوادر،پشاور اور بہاولپور سرمایہ کاری کے اعتبار سے موزوں ترین مقامات کی شاندار مثال ہیں۔ملک میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی ترقی کی ایک اہم وجہ امن و امان کی صورتحال میں بہتری بھی ہے جس کے نتیجے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) اور ترکمانستان،افغانستان،پاکستان اور بھارت پر مشتمل گیس پائپ لائن منصوبے(ٹاپی) کے بھی ملکی رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر مثبت اثرات مرتب ہونگےمتعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.