صوبہ بھر میں سکولوں ، کالجزاو ریونیورسٹیوں میں فول پروف سکیورٹی کے احکامات
ریلوے سٹیشنوں ، بس سٹینڈوں اور پبلک مقامات پر سکیورٹی مزید سخت ،داخلی مقامات پرسخت چیکنگ ہوگی
بدھ 20 جنوری 2016 21:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جنوری۔2016ء ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سرکاری ،نجی ،مشنری ، آرمڈ فورسز ،ملٹی نیشنل سکولز ،کالجز او ریونیورسٹیوں میں سکیورٹی کے انتظامات فول پروف بنانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے-حکومت پنجاب کی طرف سے جاری حکم نامے میں کہاگیاہے کہ سکیورٹی کے انتظامات تسلی بخش نہ ہونے کی صورت میں تعلیمی اداروں کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی - طلبہ کی آمد ورفت کے لئے استعمال ہونے والی گاڑیوں ،بسوں کی چیکنگ اورانہیں محفوظ مقام پر پارکنگ کی ہدایت کی گئی ہے-حکومت پنجاب کی طرف سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی کمیٹیاں اے کیٹیگری سکولوں کا روزانہ معائنہ کریں گی -مزید برآں تمام بس سٹینڈوں اور ریلوے سٹیشنوں اور عوامی مقامات پر سکیورٹی کے ا نتظامات مزیدسخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے- حساس اداروں اور دیگر اہم مقامات پر سرچ آپریشن بھی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کاؤنٹرٹیر ر ازم ڈیپارٹمنٹ کوہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ صوبے اور اضلاع کے داخلی مقامات پر چیکنگ سخت کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں-پولیو اور خسرہ ٹیموں کو سکولوں اور تعلیمی اداروں میں مکمل شناخت اور تصدیق کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی-محکمہ داخلہ کے احکامات کے مطابق سکولوں کے آغاز اور اختتام پر 30میٹر کے احاطہ میں غیر متعلقہ افراد کی آمدو رفت کی اجازت نہیں دی جائے گی-
مزید اہم خبریں
-
پنجاب حکومت کا ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کوسبسڈی دینے کافیصلہ
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
لاہور،20کلو آٹے کی قیمت 2800سے کم ہو کر2000ہو گئی
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
-
چین کا چھانگ ای 6 پاکستان کا پے لوڈ لیکرچاند پرجائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.