کامران اکمل بھائی کے حق میں بول پڑے

عمر اکمل کے حوالے سے باتوں کو میڈیا بڑا بنا دیتا ہے: کامران اکمل

جمعرات 21 جنوری 2016 21:00

کامران اکمل بھائی کے حق میں بول پڑے

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء )ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوینٹی میں بلے بازوں کو بڑا ہدف دینا ہو گا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نے عمر اکمل کے بارے میں میڈیا کے رویے پر بھی اعتراض کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کے حوالے سے باتوں کو میڈیا بڑا بنا دیتا ہے۔ ٹیم میجمنٹ میں بڑے نام ہیں جو معاملے کو آسانی سے حل کر سکتے ہیں۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم 190 رنز سے زائد بنا کر کیویز کو ٹف ٹائم دے سکتی ہے اور امید ہے سیریز جیتیں گے۔ کامران اکمل کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں واپسی کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ اور فٹنس پر توجہ دے رہا ہوں۔ ۔