کوئی ہمارا عزم متزلزل نہیں کر سکتا ، دہشت گردی کیخلاف جنگ قومی یکجہتی کے جذبے کو بروئے کار لا کر ہر صورت جیتیں گے‘ رفیق رجوانہ
جمعہ 22 جنوری 2016 14:50
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ وطن سے بے لوث محبت ملک کی سالمیت اور خود مختاری کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، دشمن جان لے کہ کوئی ہمارا عزم متزلزل نہیں کر سکتا ، انشاء اللہ دہشت گردی کے خلاف جنگ قومی یکجہتی کے جذبے کو بروئے کار لا کر ہر صورت جیتیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سروسز اکیڈمی میں کورس مکمل کرنے والے اعلیٰ سول افسران سے خطاب کے دوران کیا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرہ ارض پر ہمیشہ رہنے کے لیے بنا ہے اور اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والے اس وطن عزیز کا کوئی بال بھی بیگا نہیں کر سکتا۔(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ گڈگورننس پاکستان کے عوام کا بنیادی حق ہے ، اعلیٰ سول افسران کو انتظامی امور کی بہتر بجا آوری کو یقینی بنانے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ اگر اعلی افسران اپنے دفاتر کے باہر گھنٹوں کھڑے رہنے والے سائلین کے احساسات کو محسوس کریں تو ان کو ان مجبور افراد کی مشکلات کا نہ صرف بہترانداز سے ادراک ہوگا بلکہ وہ انصاف کے تقاضے بھی بہتر انداز میں پورا کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح کی پالیسیاں خواہ کتنی ہی بہتر بنالے اصل تبدیلی ان عوام دوست پالیسیوں پر موثر عملدرآمدسے ہی ممکن ہے ،آج کے جدید دور میں سول افسران پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پہلے سے کہیں زیادہ خدمت کے جذبے کے ساتھ آگے آئیں اور عوام اور اپنے درمیان موجود خلیج کو ختم کریں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت نازک ترین دور سے گذر رہا ہے جہاں ایک طرف تو دہشتگردی جبکہ دوسری طرف اندرونی مسائل کا سامنا ہے ملک کو ان بحرانوں سے نکالنا محض حکومت کی ہی ذمہ داری نہیں اعلیٰ افسران اور عوامی نمائندے بھی اس مقصد کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ عوام کی حکومت سے توقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ، ان عوام توقعات پر پورا اترنے کے لیے افسران اور عوام کے درمیان موثر رابطے کی ضرورت ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اعلیٰ افسران سے قوم کو بہت توقعات وابستہ ہیں اور وہ عوامی خدمت سے آگے آئیں اور وطن کی مٹی کا حق ادا کریں ۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے چار سدہ یونیورسٹی میں شہید ہونے والے طالب علموں اور سیکیورٹی اہل کاروں کے بر وقت کاروائی جرات مندانہ اقدام کو خراج تحسین عقیدت پیش کیا اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی۔بعد ازاں ، ملک محمد رفیق رجوانہ نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی محسن لطیف کی رہائش گاہ پرگئے اور ان سے اُن کے والد میاں عبدالطیف کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گورنر نے اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.