دشمن راہداری کو ناکام بنانے کی سازشیں کر رہے ہیں ،ہدایت الرحمن
جمعہ 22 جنوری 2016 16:38
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء)جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر اورتربت کو ترجیح بناکر یہاں کے عوام کو بنیادی ضروریات فراہم کرتے ہوئے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو راہداری کامرکز بنایا جائے ملک میں مسلسل دہشتگردی کی کاروائیاں تشویشناک اور قابل مذمت ہیں۔اگر دشمن ہمارے ملک میں مداخلت کر رہاہے تویہ بھی ہمارے اداروں کی ناکامی ہیں دشمن راہداری کو ناکام بنانے کی سازشیں کر رہے ہیں ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے حکمرانوں کو جلداور پائیدار اقدامات کرنے ہوں گے۔
مشرف کے ناکام پالیسیوں کی وجہ سے افغان سرحدغیر محفوظ ہوگیا ہے اور ڈیڑھ لاکھ کے قریب افواج کو رکھنا پڑا اگر یہی پالیسی جاری رہی تو ایران کیساتھ سرحد بھی غیر محفوظ ہوجائیگی ۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ تربت کے دوران مختلف وفود اور جماعت اسلامی کے ذمہ داران سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہی انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی دینی وسیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے حکومت ملک میں امن وامان قائم کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔
کراچی،بلوچستان اور دیگر علاقوں میں حالات پہلے سے خاصے بہتر ہوئے ہیں مگر ابھی اس سلسلہ میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک میں دہشت گردی کی حالیہ فضاء دشمنوں کی سازشوں کاشاخسانہ ہے۔جس کے پیچھے بھارت کی ”را“اسرائیل کی”موساد“اور امریکی ”سی آئی اے“کی خفیہ کاروائیوں کاہاتھ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ نام نہاد امریکی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو برداشت کرناپڑا ہے مگربدقسمتی سے آج بھی پاکستان کو دنیا میں شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اپنی خارجہ پالیسی کوازسرنوجائزہ لیتے ہوئے قومی مفادات کوپیش نظر رکھ کرنئی خارجہ پالیسی بنائی جائے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.