عوامی تحریک کے زیر اہتمام سانحہ چارسدہ دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
مظاہرہ میں ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین ،میجر(ر) محمد سعید و دیگر رہنماؤں کی شرکت حکمران فینسی منصوبوں کی بجائے قومی دولت کالجز، یونیورسٹیز کے تحفظ پر خرچ کریں‘ شرکاء سے خطاب
جمعہ 22 جنوری 2016 17:22
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء)پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام نماز جمعہ کے بعد ماڈل ٹاؤن میں سانحہ چارسدہ دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرہ میں سینئر مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، میجر(ر) محمد سعید، شہزاد نقوی اور عہدیداروں و کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہاکہ سانحہ اے پی ایس کے بعد سانحہ چارسدہ باچا خان یونیورسٹی حکمرانوں کی نااہلی ہے ،دہشتگردی بیانات سے نہیں عملی اقدامات سے ختم ہو گی، حکمران اپنے فینسی منصوبوں کے فنڈز کالجز اور یونیورسٹیز کے تحفظ پر خرچ کریں۔
سفاک دہشتگرد پاکستان کے مستقبل کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔(جاری ہے)
آپریشن ضرب عضب کے علاوہ دہشتگردی کے خاتمہ کی طرف کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا، دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ضرور ختم ہوئیں مگر سہولت کار دندناتے پھررہے ہیں۔مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چیئرمین اور فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ ہم منہاج یونیورسٹی کے طلبہ اور طالبات ،پروفیسرز ،لیکچررز اور جملہ اسٹاف کی طرف سے باچا خان یونیورسٹی کے طلباء و طالبات ،پروفیسرز ،لیکچررز سے مکمل اظہار یکجہتی اور دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چارسدہ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کے عزم ،ہمت اور حوصلے کو داد دیتے ہیں ،علم کے دشمن دہشتگردوں کا اصل ایجنڈا اور ان کے چہرے پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں،آخر کار دہشتگرد ،ان کے ہمدرد اور سہولت کار اس دنیا میں بھی ذلیل و رسوا ہونگے اور آخرت کے دن بھی یہ جہنم کا ایندھن بنیں گے۔پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائزر میجر(ر) محمد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو سپورٹ کرنے والے عناصر خواہ ان کا پاکستان سے تعلق ہے یا پاکستان سے باہر اگر وہ انسانیت کے خلاف اس جرم میں ملوث ہوئے تو ان کا انجام بھی دہشتگردوں سے مختلف نہیں ہو گا۔ دنیا سیاسی اختلافات کو دہشتگردی سے الگ رکھے ورنہ دنیا کے چپے چپے سے بے گناہوں کی لاشیں اٹھتی رہیں گی۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے دہشتگرد مردہ باد ،پاک فوج زندہ باد اور گو نواز گو کے فلک شگاف نعرے لگائے۔احتجاجی مظاہرے میں بریگیڈیئر(ر) محمد اقبال ،ساجد بھٹی، شہزاد نقوی ،نوراللہ صدیقی، ساجد بھٹی، قاضی فیض الاسلام، جواد حامد، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، میاں ممتاز،راجہ ندیم و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.