اینٹوں کے بھٹوں پر بچوں کی مشقت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ،قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائیگا‘ شہباز شریف
بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے ہرطرح کے وسائل فراہم کریں گے، پنجاب حکومت کا تعلیمی پیکیج بھٹوں پر کام کرنیوالے بچوں کی زندگی بدل دے گا‘ شہبازشریف
ہفتہ 23 جنوری 2016 19:10
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ اینٹوں کے بھٹوں پر بچوں کی مشقت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس ضمن میں قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا،چائلڈ لیبر کے خاتمے کے قانون کی خلاف ورزی پر نہ صرف بھٹہ سیل ہوگا بلکہ مالک بھی جیل جائے گا،بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے ہرطرح کے وسائل فراہم کریں گے اور پنجاب حکومت کا تعلیمی پیکیج بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کی زندگی بدل دے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار یہاں ویڈیولنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے دوران اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبرکے خاتمے کیلئے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے چائلڈ لیبرکے خاتمے کے قانون پر عملدر آمد پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزراء رانا ثناء اﷲ،راجہ اشفاق سرور،چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل،آئی جی پولیس اور متعلقہ سیکرٹریز کی کارکردگی کی تعریف کی اور ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے موثر اور فعال انداز میں کام جاری رکھیں اور اس ضمن میں کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔
انہوں نے کہا کہ بھٹوں پر بچوں سے مشقت لینا ظلم کے مترادف ہے جس کا مکمل خاتمہ کرنا ایک مشن ہے۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس کے دوران اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنیوالے بچوں کو سکول جانے پروظیفہ، مفت یونیفارم،سٹیشنری اورکتابیں دینے کے پروگرام کی منظوری دی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سکول جانے والے بچوں کورواں برس تعلیمی سیشن کے آغاز پر ایک ہزارروپے ماہانہ وظیفہ ملے گا جبکہ بچوں کو یونیفارم،سٹیشنری، کتابیں اورجوتے بھی مفت دیئے جائیں گے اور اس کے ساتھ سکول بجھوانے پر بچوں کے والدین کو دوہزار روپے دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے ہرطرح کے وسائل فراہم کریں گے۔ سیکرٹری محنت نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزراء رانا ثناء اﷲ،راجہ اشفاق سرور،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس اورمتعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے ویڈیولنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ سے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.