پاکستان دشمنوں کی زد میں ہے،لیاقت بلوچ
پٹھانکوٹ ، جمرود ، کوئٹہ اور باچاخان یونیورسٹی کے واقعات ایک ہی ماسٹر مائند کا شیطانی کھیل ہے،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی
ہفتہ 23 جنوری 2016 19:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹر ی جنرل لیاقت بلوچ نے راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے ورکرز کنونشن اور میر پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی کارکنان پارٹی اور جمہوریت کی بقا کا ہراول دستہ ہوتے ہیں ۔ سیاسی کارکنان کی جمہوری تربیت سے انحراف کر کے ملک کی سیاسی ،جمہوری جماعتوں نے جمہوریت اور پارلیمانی نظام پر ظلم کیاہے۔
سیاست اور جمہوریت معاشرے میں امانت ، دیانت ، عوامی خدمت اور قومی وسائل کی عوام اور پسماندہ علاقوں میں منصفانہ نقسیم کے لیے ہے لیکن کرپشن ، قومی وسائل پر عیاشی ، انسانوں سے جانوروں سے بھی زیادہ بدتر سلوک نے معاشرے کو تباہ کر دیاہے ۔ جماعت اسلامی سیاسی کارکنان کو تعمیری مقصد حیات ، نظام اور قیادت کی تبدیلی کے لیے تیار کرتی ہے ۔(جاری ہے)
جماعت اسلامی ملک بھر میں اچھے باصلاحیت عوام کو منظم کر کے عوا م کو ظلم ، جبر ، ناانصافی ، غربت ، بے روزگاری اور توانائی کے بحرانوں سے نجات دلائے گی ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان دشمنوں کی زد میں ہے ۔ پٹھانکوٹ ، جمرود ، کوئٹہ اور باچاخان یونیورسٹی چارسدہ کے واقعات ایک ہی ماسٹر مائند کا شیطانی کھیل ہے ۔ بھارت دہشتگردی بند کرے اور خطہ کے عوام کو امن ، ترقی اور سکون سے زندگی گزارنے دے ۔ مسئلہ کشمیر کا حل وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ وزیر اعظم نوازشریف بھارت سے بے جا اور ناجائز توقعات نہ رکھیں ۔ خطہ میں امن اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے قومی پالیسی اور قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ 2 فروری کو جماعت اسلامی پاکستان کے مرکز منصورہ میں ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام قومی مشاورت کا اہم ترین اجلاس ہوگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.