لاہور، باچاخان یونیورسٹی حملے کیخلاف طلبہ تنظیموں کی چیئرکراسنگ تا پریس کلب ریلی
ہفتہ 23 جنوری 2016 21:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) انجمن طلباء اسلام ،مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ،مسلم سٹوڈنٹس فیڈ ریشن ،امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام باچا خان یونیورسٹی پر حملوں کے خلاف ،اساتذہ اور طالب علموں کی شہادت کے خلاف چےئرکراسنگ تا پریس کلب زبردست ریلی نکالی گئی ۔ ریلی میں ہزاروں طلباء نے شرکت کی اوربازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں ۔
ریلی کی قیادت اے ٹی آئی کے ضلع ناظم عامر اسماعیل ،طیب شیخ ،مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی سیکریڑی جنرل رانا تجمل حسین ۔مسلم سٹوڈنٹس فیڈ ریشن کے مرکزی صدر محمد سہیل چیمہ ۔(جاری ہے)
شفیق گجر۔امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر علی مہدی شبیرحسین نے کی اور مصطفائی تحریک کے صدر حافظ مسعود سیالوی نے کی ۔مقررین نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے کہا کہ چارسدہ میں دہشت گردوں نے علم کے متلاشیوں پر حملے کیا ۔
قلم کی طاقت سے امن قائم کریں گے ۔چارسدہ میں ظلم کی ہولی کھیلنے میں بھارت ملوث ہے ۔آپریشن ضرب عضب کو نتیجہ خیز بنانا ضروری ہے۔دہشتگردی میں اندرونی و بیرونی ہاتھ ملوث ہے ۔ پاکستان میں بیرونی ملکی مداخلت ختم کئے بغیر دہشتگردی ختم نہیں ہو سکتی۔احتجاجی ریلی سے عاصم بشیر انقلابی ۔فرید مصطفائی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.