سپریم کورٹ نے این اے 108 منڈی بہاؤالدین کی انتخابی عذرداری میں وکیل تبدیل کرنے کی درخواست مستردکردی
نظرثانی کیس میں وکیل تبدیلی کے لیے سپریم کورٹ کے رولز اجازت نہیں دیتے ‘عدالت عظمیٰ
پیر 25 جنوری 2016 14:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے این اے ایک سو آٹھ منڈی بہاؤالدین کی انتخابی عذرداری میں وکیل تبدیل کرنے کی درخواست مستردکردی ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے وکیل تبدیلی کی درخواست مسترد کردی ۔
(جاری ہے)
پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کی جانب سے ان کے وکیل خواجہ حارث پیش ہوتے رہے اب ان کی جانب سے عدالت میں بابر اعوان کو وکیل کرنے کی استدعا کی گئی ۔
عدالت نے کہا کہ نظرثانی کیس میں وکیل تبدیلی کے لیے سپریم کورٹ کے رولز اجازت نہیں دیتے، وکیل کی عدم موجودگی میں درخواست گزار کو خود دلائل دینے ہونگے ‘ اس پر اعجاز چوہدری نے کہا کہ وہ آئندہ سماعت پر خود دلائل دیں گے ‘ عدالت نے تیاری کے لیے ایک ماہ کا وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.