ٰٓاین بی ایف کا ”مائی بُک شیلف“ عوامی توجہ کا مرکز بن گیا ہے
پیر 25 جنوری 2016 15:22
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء)نیشنل بُک فاؤنڈیشن گزشتہ کئی برسوں سے کتب بینی کے فروغ کے لیے منفرد نوعیت کے دلچسپ منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔ این بی ایف ہیڈ آفس کا ” مائی بُک شیلف “ بھی اسی سوچ اور فکر کی غمازی کرتا ہے جس کی پیشانی پر لکھا ہے” کتاب لے جائیں، کتاب رکھ جائیں“۔
(جاری ہے)
ایم ڈی این بی ایف ڈاکٹر انعام الحق جاوید کے اس کثیرِالجہات دلچسپ آئیڈیے کے آغاز کے بعد دیکھا گیا ہے کہ این بی ایف میں آنے والوں نے اس شیلف میں بھر پُور دلچسپی لی ، خاص طور پر طلبہ نے اپنے وہ تھیسس اور کتب جو ، اب اُن کے زیرِ استعمال نہیں دوسروں کے استفادے کے لیے ”مائی بُک شیلف“ میں رکھ جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ دیگر شائقینِ کتب بھی اس نوعیت کی کتابیں اس شیلف میں رکھ جاتے ہیں اور اپنی ضرورت کی کتاب لے بھی جاتے ہیں ۔ یوں این بی ایف کا یہ بُک شیلف کارِ خیر کی انجام دہی کا ایک ایسا مرکز بن گیا ہے جو این بی ایف کے کتب بینی کے فروغ کے اساسی مقصد کو پُورا کر رہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.