پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے ‘ راجہ عدیل
بجلی قیمتوں میں کمی سے پیداوار لاگت میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا‘ سینئر نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج
پیر 25 جنوری 2016 17:43
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے انڈسٹریز کی پیداواری لاگت میں کمی ہوگی اور ملکی برآمدات میں اضافہ سے حکومتی ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا اور حکومت معاشی بحران سے نجات حاصل کرلے گی۔
راجہ عدیل نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات 11سال کی کم ترین سطح پر ہیں اور پٹرولیم مصنوعات27 ڈالر فی بیرل سے بھی کم ہوگئی ہیں ۔ اس لیے ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات بین الاقوامی سطح کے مطابق کم کرے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کو جواز بنا کر صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا گیا اس پرمستزاد مختلف قسم کے حکومتی ٹیکسوں نے صنعتی مقاصد کیلئے بجلی بلوں میں بے تحاشا اضافہ کردیا گیاجن کے باعث صنعتی شعبہ پر بہت زیادہ دباؤ ہے اس لیے حکومتی ٹیکسوں کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔
اسی صورت میں صنعتکار سستی اشیاء تیار کرکے حکومتی برآمدات میں اضافہ کرسکے گا اور برآمدات کے حکومتی اہداف بھی پورے ہونگے۔مزید قومی خبریں
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.