خیرپور یوتھ کونسل کی تقریب حلف برداری کا انعقاد
منگل 26 جنوری 2016 12:08
سکھر ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) خیرپور یوتھ کونسل کی تقریب حلف برداری سچل آڈیٹوریم ہال خیرپور میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا کہ نوجوان معیاری تعلیم حاصل کرکے ملک قوم اور صوبے کی بہتر ترقی کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیرپور یوتھ کونسل کا پلیٹ فارم یہاں کے نوجوانوں کو اسپورٹس، صحت، کلچر اور دیگر معلومات کی فراہمی کے لئے مثبت کردار پیش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو یوتھ پروگرام کے تحت 200 سے زائد ٹریڈز میں نوجوانوں کو مختلف ہنرکی تربیت فراہم کی جارہی ہے جس سے وہ اپنا روزگار حاصل کررہے ہیں۔(جاری ہے)
ایم این اے ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے خیرپور یوتھ کونسل کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے تین لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔
اس موقع پر سید امجد شاہ جیلانی نے خطاب کے دوران 20 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے پرسنل سیکریٹری مظہر خان نے 30 ہزار روپے، ایڈوکیٹ مجاہد حسین راجپوت نے 30 ہزار روپے، انجمن تاجران کے صدر لالا عبدالغفار شیخ نے 3 لاکھ روپے، غلام حسین مغل نے 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ قبل ازیں خیرپور یوتھ کونسل کے صدر سید عمر شاہ جیلانی نے خطبہ استقبالیہ دیا۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.