علی ظفر اور سدھارتھ کی ڈنر سیلفی نے دھوم مچا دی
منگل 26 جنوری 2016 12:37
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء)پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر اور بولی وڈ اداکار سدھارتھ ملہورترا کی 'ڈنر سیلفی' کی سوشل میڈیا پر خوب دھوم ہے-دو روز قبل دونوں اداکار ٹوئٹر پر ایک دوسرے کے ساتھ نہایت دوستانہ انداز میں گفتگو کرتے پائے گئے تھے۔ اس دوران علی ظفر نے سدھارتھ ملہوترا کو لاہور میں کھانے کی دعوت دی تھی جسے سدھارتھ نے قبول کرلیا تھا۔
اور اب دونوں کی ایک ساتھ لی گئی سیلفی سے اندازہ ہوتا ہے کہ سدھارتھ اور علی ظفر حال ہی میں کسی کھانے کی دعوت پر موجود تھے۔(جاری ہے)
سدھارتھ ملہوترا نے ٹوئٹر پر اپنی اور علی ظفر کی ایک سیلفی شئیر کی جس میں انہوں نے دعوت کے لیے علی کا شکریہ ادا کیا۔جس کے جواب میں علی کا کہنا تھا ’شکریہ کی کوئی بات نہیں، ایسی دعوت دوبارہ کریں گے لیکن سوال یہ ہے کہ آخر یہ دعوت ہوئی کہاں؟ کیا سدھارتھ واقعی میڈیا کی نظروں سے چھپ کر لاہور آئے یا دونوں اداکاروں نے پاکستان سے باہر کسی جگہ ملاقات کی۔
ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ دونوں اپنے کسی آنے والے پراجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آئیں۔جواب چاہے جو بھی ہو، لیکن دونوں کی بڑھتی ہوئی دوستی کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان آرٹ کی وجہ سے ایک دوسرے کے قریب ضرور آرہے ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.