کاروبار اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے حکومت چین کا تازہ ترین اقدام
دریائے یانگزئی ڈیلٹا کے لیے 144گھنٹے کے فری ویز ا داخلے کی پیش کش نئی پالیسی کا اطلاق 51ممالک اورعلاقوں کے سفری عوام پر ہو گا ، وزارت تحفظ عامہ
منگل 26 جنوری 2016 14:38
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) شنگھائی، جیانگ سو اور ژی جیانگ کاروبار وسیاحت کو فروغ دینے کی کوششوں کی تجدید میں 30جنوری سے بین الاقوامی ٹرانزٹ مسافروں کے لیے 144گھنٹے کے ویزا فری داخلے کی پیش کش کریں گے ۔ یہ نئی پالیسی جس کا گذشتہ روز اعلان کیا گیا امریکہ ، روس، برطانیہ ، آسٹریلیا ، فرانس اور جاپان سمیت 51ممالک اور علاقوں کے سفری عوام کے لیے ہے ، اس کا اعلان وزارت تحفظ عامہ نے منگل کو کیا ہے ۔
ایسے سفری عوام شنگھائی کی فضائی، بحری ،ریلوے ، بندرگاہوں جیانگ سو صوبے کے نان جنگ لو کو انٹرنیشنل ایئر پورٹ اورژی جانگ صوبے کے ہانگ ژو ژیاؤ شن انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے ذریعے داخلے پر دریائے یانگزئی ڈیلٹا میں 124گھنٹے کا قیام کر سکیں گے بشرطیکہ ان کے پاس 144گھنٹے کے اندر کسی تیسرے ملک یا علاقے کے لیے روانہ ہونے کے لیے تیسرے ملک کا ویزہ اور ٹکٹ ہوں گے ، شنگھائی ، ژی جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو اور جیانگ سو کے دارالحکومت نان جنگ نے 2013سے بین الاقوامی ٹرانزٹ مسافروں کے لیے 72گھنٹے کے ویزہ فری داخلے کی اجازت دے رکھی ہے ، سابقہ پالیسی کے تحت ٹرانزٹ مسافر تین شہروں کے ہوائی اڈے سے ہی داخل ہو سکتے تھے اور انہیں بیرون شہر علاقوں کا سفر کرنے کی اجازت نہیں تھی ، ان کے ٹرانزٹ قیام کی مدت دوگنا کرنے کے علاوہ نئی پالیسی کے تحت بین الاقوامی مسافروں کو اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ چین کے اقتصادی گڑھ دریائے یانگزئی ڈیلٹا کے تینوں صوبائی علاقوں کا سفر کر سکیں ۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.