راحیل شریف کی ایکسٹینشن قومی مفادکاتقاضا ہے ، الطاف شاہد
عمر جمشید منگل 26 جنوری 2016 16:26
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 جنوری۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کے حالیہ اعلان سے محب وطن پاکستانیوں کوشدید دھچکا لگا ۔ بدعنوانی اوربدانتظامی سے نجات کے خواہاں کروڑوں پاکستانیوں کیلئے سابق صدرمملکت جنرل (ر)پرویز مشرف اور جنرل راحیل شریف امید کی کرن ہیں۔
جنرل راحیل شریف اپنے اعلان پرنظرثانی کرتے ہوئے اسے تبدیل کریں ۔جنرل راحیل شریف کی ایکسٹینشن قومی مفادکاتقاضا ہے۔جنرل راحیل شریف کی ایکسٹینشن کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالے حکمران اوران کے تنخواہ دار حواری ہیں مگروہ عوام کوگمراہ نہیں کرسکتے ۔جوریاست حالت جنگ میں ہواس کی افواج کاسربراہ تبدیل نہیں کیا جاتا۔(جاری ہے)
وہ ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔
چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ جنرل راحیل شریف آپریشن ضرب عضب اورکراچی آپریشن کومنطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ایکسٹینشن ضرور قبول کریں۔انہیں اس منصب کی ضرورت نہیں مگر اس منصب کوان کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں افواج پاکستان کی کامیابیوں کاکریڈٹ نااہل حکمرانوں کونہیں دیا جاسکتا ۔حکمران صرف تجارت کرسکتے ہیں مادر وطن کی حفاظت کیلئے سردھڑ کی بازی لگاناان کے بس کی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی تاریخی کامیابیوں اوران کی مزید ضرورت سے انکار نہیں کیاجاسکتا ۔حکمران ہراس فرد ،جماعت اورقومی ادارے سے خوفزدہ ہیں جوپاکستان کامحب اوران کے مذموم عزائم کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف بیس کروڑپاکستانیوں کومایوسی اورمحرومی بچانے کیلئے نومبرمیں ریٹائرمنٹ کاارادہ ترک کردیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.