تھر کے بچوں کو بھوک سے بلکتاچھوڑدیا گیا ،طاہراقبال خان
عمر جمشید منگل 26 جنوری 2016 16:26
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 26 جنوری۔2015ء) خاکسار تحریک پاکستان کے مرکزی ترجمان طاہراقبال خان نے کہا کہ تھر کے بچوں کوبھوک سے بلکتا چھوڑدیا گیا۔گھوڑوں کی پرورش پراربوں روپے صرف کرنیوالے حکمران کہاں ہیں۔ سندھ حکومت نے تھر کے معصوم بچوں سے منہ موڑلیا۔معصوم بچوں کوبھوک کے رحم وکرم پرچھوڑناظلم اورزیادتی کی انتہا ہے۔کیا سندھ حکومت کے نزدیک معصوم بچوں کی زندگیاں کوئی اہمیت نہیں رکھتیں۔
پالتوبلی کے بچے ساتھ لے کرگھومنے والے انسانی بچوں سے اس قدربیزارکیوں ہیں ۔تھر میں معصوم بچوں کی اموات پرہمارااورہماری قیادت کادل خون کے آنسورورہا ہے جبکہ حکمرانوں کے چہروں پرندامت کے آثارتک نہیں ہیں۔سندھ کے حکمران روزمحشر ان بچوں کی اموات کا اللہ تعالیٰ کوکیا جواب دیں گے۔(جاری ہے)
وہ ایک اجلاس سے خطاب کرر ہے تھے ۔ طاہراقبال خان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی نااہلی ناقابل برداشت ہوتی جارہی ہے۔
پیپلزپارٹی کے دوراقتدارمیں کراچی سمیت سندھ بھرمیں ایک بھی بڑے ترقیاتی پراجیکٹ کی تعمیراور تکمیل نہیں ہوئی،اس جدیددورمیں تھرمیں پانی اورغذاکی عدم فراہمی ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیاتھرمیں غذا سے محروم بچے اسی طرح بلک بلک اورتڑپ تڑپ کرمر تے رہیں گے،سندھ حکومت کو کس کاانتظار ہے۔کیا سندھ بھرمیں تھر کے بچوں کاکوئی مسیحایانجات دہندہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تھرمیں شیرخواربچوں کی اموات پرحکمران کس طرح اپناسامنا کرتے ہیں،شایدان کاضمیر گہری نیندسویاہوا ہے۔قوم کوبتایاجائے کیا سندھ کے وسائل پراہلیان تھر کاکوئی حق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے حکمران بدعنوانی کی دوڑمیں سب سے آگے جبکہ عوام کی خدمت کے معاملے میں سب سے پیچھے ہیں۔سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت کے سبب ہرسال تھر میں بیسیوں بچے بھوک اورپیاس سے موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں،ان کامحاسبہ ناگزیر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.