یونیورسٹی حملہ،آئی جی خیبرپختونخوا نے تمام پولیس افسران کوتعلیمی اداروں کی سیکورٹی سے متعلق پالیسی گائیڈ لائنز جاری کردیں
تعلیمی اداروں کو تمام اندر و باہر جانیوالے راستوں کی سخت نگرانی کی ہدایت ،دیواروں کو مزید اونچا کرنے ،خاردار تاریں لگانے، آس پاس نگرانی کا عمل مزید بہتر بنانے، سیکورٹی سٹاف کے درمیان مواصلاتی نظام بہتر بنانے ،SOS سسٹم لگوانے، اندر جانے کیلئے مناسب انتظام ، والدین پر مشتمل نگرانی کمیٹیاں بنانے کی ہدایات جاری نامناسب سیکیورٹی پرمجموعی طور پر 468 تعلیمی اداروں کے سربراہوں کیخلاف پرچے درج
منگل 26 جنوری 2016 17:43
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر عسکریت پسندوں کے حملے کے تناظر میں سی سی پی اُو پشاور ،تمام ریجنل پولیس آفسروں اور تمام ڈی پی اُوز کو خیبر پختونخوا کے تمام تعلیمی اداروں کی سیکورٹی سے متعلق پالیسی گائیڈ لائنز جاری کئے ہیں۔
پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق آئی جی پی نے تمام تعلیمی اداروں کی سیکورٹی اور سیکورٹی سٹاف کو مزید بڑھانے کی تاکید کی گئی ہے۔ اور تعلیمی اداروں کو تمام اندر اور باہر جانے والے راستوں کی سخت نگرانی کی ہدایت کی ہے۔ تعلیمی اداروں کی دیواروں کو مزید اونچا کرنے اور اس پر خاردار تاریں لگوانے، تعلیمی اداروں کے گرد اور آس پاس نگرانی کا عمل مزید بہتر بنائیں اور سیکورٹی سٹاف کے درمیان مواصلاتی نظام کو بہتر بنانے SOS سسٹم لگوانے، اندر جانے کے لیے مناسب انتظام اور والدین پر مشتمل نگرانی کمیٹیاں بنانے ، مشق اور ریہرسل کی ہدایت کی گئی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی کی چاند پر بھیجے جانے والے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی روانگی پر مبارکباد
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ہواوے کے وفد کی ملاقات ،پاکستان میں ڈیجیٹل کوریڈور قائم کرنے پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر اطلاعات کا خضدار میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ میں خضدار پریس کلب کے صدر سینئر صحافی محمد صدیق مینگل کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ک چلاس بس حادثہ میں اموات پر اظہار افسوس
-
مویشیوں کی کراچی میں آمد پر ان کو ہیلتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر مسائل کو حل کیا جائے گا ،سعید غنی
-
غذائی قلت سے نمٹنے کیلئے محکمہ پی اینڈ ڈی کی ملٹی سیکٹرل ٹاسک فورس کوشاں ہے، ناصرحسین شاہ
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے پھر لوگ کیوں الیکشن لڑیں ‘اسد قیصر
-
کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں، عطا تارڑ
-
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے شام کے نائب وزیر تعلیم رامی الدھولی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکہ کی مذمت
-
محمد نواز شریف کا شاہراہ قراقرم پربس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.