داعش دنیا کی امیر ترین دہشت گرد تنظیم‘سالانہ آمدن دوکروڑ ڈالرسے زائد ہے :امریکی جریدے کی رپورٹ میں انکشاف
میاں محمد ندیم منگل 26 جنوری 2016 18:55
(جاری ہے)
لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ کو چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے اور اِس کی سالانہ آمدنی 50 کروڑ امریکی ڈالر ظاہر کی گئی ہے۔
اِس جنگجو تنظیم کی آمدنی کے اہم ذرائع میں ایران سے مالی تعاون، منشیات کی کاشت اور ا±س کی سمگلنگ شامل ہے۔فہرست میں پانچویں نمبر پر طالبان کو شامل کیا گیا ہے جن کی سالانہ آمدنی 40 کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ افغانستان کے علاوہ یہ پاکستان اور دوسرے ممالک میں بھی موجود ہیں ان کی آمدنی عطیات، ٹیکس، فیس اور منشیات کی سمگلنگ شامل ہے۔فہرست میں چھٹا نمبر القاعدہ کاہے جس کی سالانہ آمدنی 15 کروڑ امریکی ڈالر ہے اور اِس کو سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم کے طور پر بھی بیان کیا گیا ہے۔ اس تنظیم کی آمدنی کے ذرائع میں مالی تعاون، عطیات، اغوا برائے تاوان اور منشیات کی سمگلنگ شامل ہے۔اِس فہرست میں ساتواں نمبر لشکر طیبہ کو دیا گیا ہے جنوبی ایشیا میں انتہائی اہمیت کی حامل اس تنظیم کی سالانہ آمدنی دس کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ اِس کی آمدنی میں مالی تعاون اور عطیات شامل ہیں۔صومالیہ کی جنگجو تنظیم الشباب کو آٹھویں نمبر پر رکھا گیا ہے جس کا قیام 2006 میں عمل میں آیا تھااس کی آمدنی سات کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے اور آمدنی کی ذرائع کے طور پر اغوا برائے تاوان اور غیرقانونی تجارت وغیرہ کو بیان کیا گیا ہے۔شمالی آئرلینڈ کی جنگجو تنظیم ریئل آئی آر اے جو کہ آئرش رپبلکن آرمی کا منحرف دستہ ہے اسے نویں نمبر پر رکھا گیا ہے اِس تنظیم کا قیام 1998 میں عمل میں آیا تھا اِس تنظیم کی آمدنی پانچ کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ اِس کی آمدنی کے ذرائع میں سمگلنگ، عطیات اور غیر قانونی تجارت شامل ہیں۔فوربز میگزین کی اِس فہرست میں دسویں نمبر پر نائجیریا میں سرگرم جنگجو تنظیم بوکو حرام کو رکھا گیا ہے۔ یہ تنظیم مغربی تعلیمات کو گناہ تصور کرتی ہے اور اِس کی سالانہ آمدنی ڈھائی کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ اِس کی آمدنی کے ذرائع میں اغوا برائے تاوان، فیس اور ٹیکس، ڈاکے اور لوٹ مار وغیرہ شامل ہے۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.