حکم امتناعی خارج ہوتے ہی، ریلوے نے 132مرلے اراضی کا قبضہ حاصل کر لیا
16لاکھ روپے فی مرلہ کے حساب سے اس اراضی کی قیمت21کروڑ روپے سے زائد ہے
منگل 26 جنوری 2016 19:52
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) پاکستان ریلوے نے سول کورٹ سے اسٹے آرڈر خارج ہوتے ہی بادامی باغ میں ریلوے کی 132مرلے اراضی کا قبضہ حاصل کر لیا۔ 16لاکھ روپے فی مرلہ کے حساب سے اس اراضی کی قیمت21کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اس اراضی پر فراز احمد صدیقی نامی ایک شخص ناجائز قابض تھا، جس نے سول کورٹ سے اپنے حق میں حکم امتناعی حاصل کر رکھا تھا۔
منگل کو ، عدالت سے حکم امتناعی خارج ہوتے ہی ریلوے کے ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ نے ریلوے پولیس کے ہمراہ اراضی کا قبضہ حاصل کر لیا، اس سے پہلے ناجائز قابضین اپنا سامان اُٹھا کر بھاگ نکلے تھے، واضح رہے کہ اس کارروائی کے بعد پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن نے کمرشل لحاظ سے نہایت اہم علاقے بادامی باغ میں ریلوے کی تمام اراضی کو واگزار کرالیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.