جن لوگوں نے ملک و قوم کی خاطر تن من دھن کی بازی لگائی، اداروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنی جانوں کی نذرانے پیش کئے ایسے جری شیر جوانوں کو دُنیا کبھی فراموش نہیں کرتی،انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی
منگل 26 جنوری 2016 21:57
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبر پختونخواناصر خان دُرانی نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے اپنی مٹی، ثقافت اور تہذیب کی خدمت خلوص نیت سے ملک و قوم کی خاطر تن من دھن کی بازی لگائی جنہوں نے اداروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنی جانوں کی نذرانے پیش کئے ایسے جری شیر جوانوں کو دُنیا کبھی فراموش نہیں کرتی۔
یہ پیغام انہوں نے گذشتہ روز ڈی آئی جی ملک سعد شہید کی 9ویں برسی کے حوالے سے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس میں شمولیت اختیار کرتے وقت پولیس جوانوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کا جو حلف اُٹھایا تھا وہ ہر قیمت پر پورا کر رہے ہیں۔ اور اس کا ثبوت فورس کی قربانیوں سے ملتا ہے جو نامساعد حالات میں دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک سعدشہید ایک پیشہ ور پولیس افیسر تھے۔
اور جہاں بھی ان کی پوسٹنگ ہوتی اپنی ڈیوٹی اتنی فرض شناسی، ایمانداری اور دلیری سے انجام دیتے کہ وہاں کے سارے لوگ ان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ۔ آئی جی پی نے کہا کہ ملک سعد شہید ایک ایسا نگینہ کے مانند تھے جو ہر انگوٹھے میں فٹ نظر آتے تھے اور جہاں بھی ان کو ذمہ داریاں سونپی جاتی وہ وابستہ توقعات سے بڑھ کر سرانجام دیتے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں اور ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.