یمن میں اتحادی افواج کی بمباری، حوثی کمانڈر ہلاک
تعز میں لڑائی جاری ، المسراخ میں ملیشیاؤں کے 23جنگجو مارے گئے
بدھ 27 جنوری 2016 19:45
صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) یمن میں گزشتہ چند روز کے دوران صنعا میں اسلحے کے گوداموں اور صعدہ میں ضحیان اور دیگر علاقوں پر اتحادی افواج کے حملوں میں، حوثی باغیوں کے متعدد بڑے لیڈر مارے گئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں ملیشیاؤں کے ایک سرغنے عبدالملک الحوثی کے خاندان کے افراد بھی شامل ہیں،عرب ٹی وی کے مطابق تعز صوبے کے اطراف میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس دوران صوبے کو حوثی اور معزول صدر صالح کی ملیشیاؤں کے قبضے سے واپس لینے کے لیے اہم معرکے کی تیاری کی جا رہی ہیں،گزشتہ ہفتے صعدہ صوبے کے شہر ضحیان میں اتحادی افواج کی فضائی کارروائیوں میں مارے جانے والے لیڈروں میں محمد حمید بدر الدین الحوثی(ملیشیاؤں کے سرغنے کا بھتیجا)، عبداﷲ حسین الحوثی(ملیشیاؤں کے سرغنے کا بیٹا)، الحوثی کے دفتر کے دو رہ نماں علی حمود العزی اور بو طہ العجری کے علاوہ حمد عبدالسلام العجری اور ہاشم الضحیانی شامل ہیں،دوسری جانب تعز میں قومی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں میں حوثی ملیشیاؤں کے 23 ارکان مارے گئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.