جماعة الدعوة مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یکم فروری سے 5فروری تک یکجہتی کشمیر مہم چلائے گی
جمعرات 28 جنوری 2016 17:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) جماعة الدعوة مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یکم فروری سے 5فروری تک یکجہتی کشمیر مہم چلائے گی۔تین اور چار فروری کو مختلف شہروں میں یکجہتی کشمیر سیمینارز منعقد کیے جائیں گے ۔ پانچ فروری کو ملک بھر میں ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر کشمیر کارواں کا انعقاد کیا جائے گا۔کشمیریوں کی تحریک آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی ڈاکو منٹری اور ترانے تیار کئے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھی بھرپور مہم چلائی جائے گی۔تمام شہروں کے چوکوں و چوراہوں میں کیمپ لگائے جائیں گے جبکہ گاڑیوں کے خصوصی فلوٹس تیار کئے جائیں گے۔اس امر کا اعلان امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کی زیر امارت مرکز القادسیہ چوبر جی میں جماعةالدعوة کے مرکزی ذمہ داران کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرمظلوم کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے لاہور،اسلام آباد،کراچی،حیدر آباد،کوئٹہ ،پشاور،حیدر آباد، فیصل آباد، گوجرانولہ، میر پور،مظفر آبادسمیت دیگر شہروں و علاقوں میں بھی کشمیرکارواں ہوں گے جن سے مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین و کشمیر ی رہنما خطاب کریں گے۔
کشمیریوں کی تحریک آزادی و جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے جماعة الدعوة کی جانب سے خصوصی ڈاکومنٹریز اور ترانے تیارکئے گئے ہیں جو سوشل میڈیا پر چلائے جائیں گے جبکہ مختلف مقامات پر چوکوں و چوراہوں پر ویڈیوز دکھائی جائیں گی۔اجلاس کے دوران حافظ محمد سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لئے انتہائی ناگزیر ہے اس کے بغیر پاکستان ہمیشہ خطرات سے دو چار رہا ہے۔ ہم مظلوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور انہیں آزادی ملنے تک ہر لحاظ سے ان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد آزادی جاری ہے اور جاری رہے گی۔ مظلوم کشمیریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے پاکستانی قوم 5فروی کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ پروگراموں میں بھر پور انداز سے شریک ہو‘ تا کہ دنیا کو پیغام دیا جا سکے کہ پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری مسلمانوں کی ہر طرح سے مددکریں گے انہیں کسی صورت بھارت سرکار کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر میں بد ترین بھارتی ریاستی دہشت گردی پاکستانی حکمرانوں کی بھارت سے یکطرفہ دوستی کا نتیجہ ہے کشمیر کسی صورت انڈیا کا حصّہ نہیں رہ سکتا۔ خونی لکیر جلد ٹوٹ جائیگی۔ مظلوم کشمیریوں کی مدد کرنا قرآن وسنت کی روشنی میں ہر مسلمان پر فرض ہے۔ آزادی کشمیر کے حوالہ سے ان شاء اللہ بہت جلد اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔پاکستانی قوم کشمیری حریت پسند قیادت اور مظلوم کشمیری مسلمانوں کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی مجبوریاں ہوسکتی ہیں لیکن ہماری کوئی مجبوری نہیں ہے ہم کشمیری مسلمانوں کی ہرممکن مددکا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ بھارت کی ریاستی دہشت گردی پر بین الاقوامی اداروں کی خاموشی افسوناک ہے۔ کشمیری مسلمانوں کی قربانیاں جلد ان شاء اللہ رنگ لانے والی ہیں۔ پوری قوم پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشت پرکھڑی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.