پی ٹی آئی پہلی سیاسی جماعت نے جس نے کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ‘نعیم الحق
جمعرات 28 جنوری 2016 21:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن نعیم الحق نے کہاکہ پی ٹی آئی پہلی سیاسی جماعت نے جس نے کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،عمران خان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے ملک بھرسے ملک چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو تلا ش کیا جائے گا ۔سپورٹس اینڈ کلچر کے تحت ہونے والے عمران خان فاسٹ باؤلر ٹیلنٹ ہنٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئینعیم الحق نے کہاکہ کھیلوں پر توجہ دے کر ہم ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔
اس پروگرام کے ذریعے کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو ملک بھرسے تلاش کرکے ان کو منظر عام پر لایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں ہیلنٹ ہنٹ کے زیراہتمام کرکٹ کیمپ لگائے جائیں گے اور وہاں سے بہترین فاسٹ باؤلرز چنے جائیں گے اور یہ کھلاڑی قومی ٹیم کاحصہ بن کر ملک کا نام روشن کریں گے۔(جاری ہے)
سپورٹ اینڈکلچر کے سربراہ عمرخیام نے اپنے خطاب میں کہاکہ عمران خان فاسٹ باؤلرزٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اپنی نوعیت کا انوکھا پروگرام ہے اس کے تحت ملک بھر سے ٹیلنٹٹڈ فاسٹ باؤلرز کی کو چنا جائے گا،ٹورنامنٹ کے تیز ترین باؤلر کو سٹیٹ آف پاکستان نوکری دے گااور چار بہترین باؤلرز کو نیشنل اکیڈمی میں ٹریننگ کے لئے بھیجا جائیگا ۔
عمران خان فاسٹ باؤلرز ٹیلنٹ ہنٹ کا آغاز 20 اور 21 فروری سے لاہور سے کیا جائے گا اورنوجوان کھلاڑیوں کی رجسٹریشن عمل جلد شروع کردیا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.