ملک میں زِکا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے سلسلے میں حکومت کا ساتھ دیں:برازیل کی صدر نے عوام سے اپیل کردی
میاں محمد ندیم جمعہ 29 جنوری 2016 14:48
برازیل(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 جنوری۔2016ء)برازیل کی صدر دلما روسف نے عوام سے کہا ہے کہ وہ ملک میں زِکا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے سلسلے میں حکومت کا ساتھ دیں۔صدر روسف کی جانب سے یہ اپیل عالمی ادارہ صحت کے اس اعلان کے بعد سامنے آئی ہے کہ اس وائرس سے لاحق خطرات اب ہنگامی صورتحال کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔انھوں نے کہا ہے کہ یہ وائرس پھیلانے والے مچھروں کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم وفاقی سطح پر فوج اور اپنے تمام حکام کو متحرک کر رہے ہیں اور یہ یہی ریاستی اور میونسپلٹی کی سطح پر کیا جائے گا۔ مچھر نہ تو اس ملک سے طاقتور ہیں اور نہ ہو سکتے ہیں جو ان کے خطرے سے آگاہ ہے۔برازیلی صدر نے اپنے وزیرِ صحت کی جانب سے گذشتہ ہفتے دیے گئے اس بیان کو بھی مسترد کر دیا کہ برازیل زکا وائرس کے خلاف لڑائی ہار رہا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.