(ن)اور پی پی ایک ہی کشتی کے سوار ہیں ،الزام تراشی کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا دونوں کا وطیرہ بن گیا ‘ سعدیہ سہیل رانا
جمعہ 29 جنوری 2016 15:07
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی ایک ہی کشتی کے سوار ہیں ،ایک دوسرے پر الزام تراشی کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا دونوں پارٹیوں کا وطیرہ بن گیا ہے ،اندر سے ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں۔
(جاری ہے)
اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا حقائق قوم کے سامنے لانے میں بھرپور قردار ادا کر رہا ہے اربوں کے گھپلے چھپانے کے لئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف ایک عرصے سے دونوں جماعتوں کے مابین مک مکا کی نشاندہی کر رہے ہیں۔
قوم کو حقائق بتانے کے لئے کسی خاص وقت کے تقرر کی ضرورت نہیں، وقت آن پہنچا ہے کہ ذاتی مفادات پس پشت ڈال کر ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد دونوں جماعتوں میں پھر صلح ہونے کا امکان ہے کیونکہ ماضی میں ایسا ہوتا چلا آرہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.