قومی ٹیم آخری ون ڈے کھیلنے کیلئے آکلینڈ پہنچ گئی، میچ کل کھیلا جائیگا
وقار یونس کے پہلے استعفوں کی خبریں بعد میں ہیڈ کوچ نے سختی سے تردید کردی
جمعہ 29 جنوری 2016 18:17
آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرا اورآخری ون ڈے کھیلنے کیلئے آکلینڈ پہنچ گئی، تیسرا میچ کل اتوارکوکھیلا جائے گا۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس نے عہدہ چھوڑنے کی پیشکش کردی۔
(جاری ہے)
ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں کیویزنے گرین شرٹس کوستررنزسے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیریزمیں ایک صفرکی برتری حاصل کی،دونوں ٹیمیں دوسرا ون ڈے کھیلنے کیلئے نیپئیرپہنچیں لیکن بارش نے کھیل نہ ہونے دیا، بارش پاکستان کیلئے رحمت ثابت ہوئی اوروائٹ واش کا خطرہ ٹل گیا، البتہ میزبان ٹیم کی برتری ناقابل شکست ہوگئی۔
سیریزکے تیسرے اورآخری میچ کیلئے قومی ٹیم نیپئیرسے آکلینڈ پہنچ گئی، ٹیم میچ کیلئے کل ایڈن پارک میں ٹریننگ کرے گی،پاکستا ن اورنیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اورآخری میچ ہفتے اوراتوارکی درمیانی شب تین بجے شروع ہوگا۔دوسری جانب پے درپے شکست کے بعد ہیڈ کوچ وقاریونس نے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی مگر بعد میں ہیڈ کوچ نے ان خبروں کی سختی سے تردید بھی کردی ، ذرائع کے مطابق وقار کھلاڑیوں کے عدم تعاون پردلبرداشتہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑی ملک کیلئے نہیں بلکہ ٹیم میں اپنی جگہ پکی کرنے کیلئے کھیل رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.