ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگیز نے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں چیک ری پبلک جوڑی کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا
جمعہ 29 جنوری 2016 18:59
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) ٹینس ویمنزڈبلز کی عالمی نمبر ایک جوڑی ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگیز نے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں چیک ری پبلک جوڑی کو شکست دے کر ایک اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کے فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگیز اور بھارت کی ثانیہ مرزا نے اینڈریا ہلاویکوا اور لوسی ہراڈیکا پر مشتمل چیک ری پبلک جوڑی کو62 منٹ مقابلے کے بعد 7-6 اور 6-3 سے اسٹریٹ سیٹ شکست دے دی۔
پہلے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم ثانیہ مرزا نے بہترین کھیل کے ذریعے جیت کو یقینی بنایا۔مارٹینا ہنگیز کو پہلے سیٹ کے اختتام پر دائیں بازوں پر درد کے باعث طبی امداد کی ضرورت پڑی لیکن میچ پر کوئی اثر نہیں پڑا۔(جاری ہے)
واضح رہے مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں ثانیہ مرزا اور کروشیا کے آئین ڈوڈگ نے مارٹینا ہنگیز کی جوڑی کو شکست دے دی تھی جبکہ ہنگیز کی جوڑی مکسڈ ڈبلز کی دفاعی چمپئن تھی۔
یہ مارٹینا ہنگیز کیلئے 12 واں جبکہ ثانیہ کا تیسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے، ثانیہ مرزا نے یہ تینوں ٹائٹل سوئس کھلاڑی کے ساتھ گزشتہ برس حاصل کئے دونوں کھلاڑیوں نے اب تک 36 ڈبلز میچوں میں کامیابی حاصل کی ٗ ویمبلڈن اور یو ایس اوپن میں بھی ان کی حکمرانی ہے۔آسٹریلین اوپن سے قبل انھوں نیبرسبین اور سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں مسلسل کامیابی حاصل کی تھی اور یہ ان کا مسلسل تیسرا ٹائٹل ہے ۔ثانیہ مرزا کا فتح کے بعد کہنا تھا کہ ہم نے شاندار سال گزارا ہے، میں اپنی ساتھی کھلاڑی کی مشکور ہوں۔ساتھی کھلاڑی کو مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم آگے بڑھ رہے ہیں اور آپ کے ساتھ یہ سارے ریکارڈ حاصل کرنا شاندار ہے۔مارٹینا ہنگیزنے چیک ری پبلک جوڑی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ڈبلز کے دوگرینڈ سلیم جیتے ہیں اور آپ بڑے مشکل حریف تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاک بھارت ٹاکرے کے مقام پر پچ کی تنصیب جاری
-
انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ میں اہم کھلاڑی کی واپسی کا امکان
-
محسن نقوی کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ،ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا
-
پی سی بی میں نئے چیف کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ، اشتہار دیدیا گیا
-
نجم سیٹھی کا ایف آئی اے کے پی سی بی کی خاتون عہدیدار کیساتھ نامناسب رویے پر اظہار افسوس
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
اذلان شاہ ہاکی کپ،پاکستان پہلے میچ میں چار مئی کو ملائیشیا کیخلاف مدمقابل ہوگا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس لیگ،بوائیز اور گرلز کیٹگریز کے مقابلے جاری
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ، بابر اعظم نے سوریہ کمار یادیو سے فاصلہ کم کرلیا
-
پاک بھارت ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی، مائیکل وان کی پیشن گوئی
-
دورۂ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا
-
آئی سی سی آفیشل چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے وینیوز کا معائنہ کرنے پاکستان پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.