دورۂ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا

فاسٹ بولر حارث رؤف کو سکواڈ میں جگہ ملنے کی توقع ، عثمان خان کو بھی مزید موقع دیے جانے کا امکان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 1 مئی 2024 13:11

دورۂ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم مئی 2024ء ) دورۂ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کل بروز جمعرات کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیشنل سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرے گی۔ پاکستان ٹیم 10، 12 اور 14 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی جب کہ انگلینڈ کے خلاف میچز 22، 25، 28 اور 30 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف سکواڈ میں جگہ بنائیں گے، وہ پی ایس ایل 9 میں کندھے کی انجری کا شکار ہونے کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عثمان خان کو بھی مزید موقع دیے جانے کا امکان ہے جب کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان انجری کے بعد پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔