پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس لیگ،بوائیز اور گرلز کیٹگریز کے مقابلے جاری

مقابلوں کی اختتامی تقریب تین مئی کو روڈھم ہال،سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہو گی

بدھ 1 مئی 2024 15:29

پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس لیگ،بوائیز اور گرلز کیٹگریز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس لیگ میں بوائز اور گرلز کییٹگریز کے مقابلے جاری ہیں ، پنجاب اور کے پی کی ٹیمیں اب تک ٹاپ پر ہے۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ایونٹ کی میزبانی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کر رہی ہے ،چھ روزہ مقابلوں میں ہر صوبے سے دو دو ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

مقابلوں کی اختتامی تقریب تین مئی کو روڈھم ہال،سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہو گی۔ٹیبلٍ ٹینس لیگ میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی ٹیموں نے برتری ثابت کی۔بوائز مقابلوں میں کے پی کے بی ٹیم نے اسلام آباد بی ٹیم کو شکست دی۔ پنجاب بی نے بلوچستان بی ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

تیسرے میچ میں پنجاب اے نے بلوچستان اے کو تین صفر سے کامیابی سمیٹی۔

پنجاب بی نے فیڈرل بی کو جبکہ کے پی اے نے سندھ اے کو شکست دی۔سندھ بی کو کے پی ہاتھوں شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔پنجاب اے نے اسلام آباد اے کو ہرا دیا۔گرلز مقابلوں میں کے پی اے نے بلوچستان اے کے خلاف کامیابی حاصل کی۔پنجاب بی نے بلوچستان بی کو زیر کیا۔پنجاب اے نے بلوچستان اے کے خلاف برتری ثابت کی۔کے پی کے بی نے سندھ بی کو شکست دی۔ایونٹ کی اختتامی تقریب تین مئی کو منعقد ہوگی۔