تھر میں 100بچوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار حکمران ہیں ‘شفیق قادری
جمعہ 29 جنوری 2016 20:05
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء ) تنظیم خدمت خلق پاکستان و شہریان لاہور کے چیئرمین معروف دینی و سماجی راہنما محمد شفیق قادری نے سندھ کے علاقے تھر میں بیماریوں اور غذائی قلت کے باعث 100معصوم بچوں کی ہلاکت پر انتہائی دکھ اور رنج و غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ تھر میں 100بچوں کی ہلاکتوں کے ذمہ دار صوبائی اور مرکزی حکمران ہیں جب تھر میں بچے ہلاک ہورہے تھے تو سندھ اسمبلی میں حکمرانوں اور سیاستدانوں کے قہقے جاری تھے اوراس عظیم المیے پر نہ ہی مرکزی حکمران ٹس سے مس ہوئے ۔
یہ حکمرانوں کی غریب پروری اور انسانیت دوستی کا کھلا مذاق ہے کاش کہ ان حکمرانوں کو مسلمانوں کے عظیم ہیرو حکمران سیدنا عمر فاروق ؓ کا یہ قول یاد آجائے کہ جب انہوں نے اپنے دورِخلافت میں یہ تاریخی جملہ کہا تھا کہ’’ دریا ئے فرات کے کنارے اگرایک کتابھی بھوک سے مر گیا تو کل قیامت کو اس پر عمر ؓ کی پکڑ ہوگی‘‘ ۔(جاری ہے)
آج معصوم بچوں کی ہلاکتوں پر حکمرانوں کو کوئی خوفِ خدا نہیں۔ جب ایسے حکمران حاکم بن جائیں تو پھر انسانوں کیلئے زمین کی پیٹھ سے زمین کا پیٹ بہتر ہے۔ اﷲ تعالیٰ ہمیں انسانیت کا درد اور خوف خدا رکھنے والے حکمران عطاء کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 10علامہ اقبال روڈ پر خدمت خلق کی ایک رفاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.