پی آئی اے کی سٹریٹجک پارٹنر شپ کا فیصلہ 6ماہ کیلئے موخر کر دیا گیا ہے، پی آئی اے سے کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جا رہااور نہ ہی ان کی مراعات، تنخواہ اور گریجویٹی متاثر ہو گی، پیپلزپارٹی کی سابق حکومت نے 2012میں پی آئی اے کی نجکاری کی منظوری دی تھی،ادارے کے ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا
مسلم لیگ (ن) کے رہنمامشاہد اﷲ خان کی سیکرٹری سول ایوی ایشن کے ہمراہ پریس کانفرنس
جمعہ 29 جنوری 2016 21:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کی سٹریٹجک پارٹنر شپ کا فیصلہ 6ماہ کیلئے موخر کر دیا گیا ہے، پی آئی اے سے کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جا رہااور نہ ہی ملازمین کی مراعات، تنخواہ اور گریجویٹی متاثر ہو گی، پیپلزپارٹی کی سابق حکومت نے 2012میں پی آئی اے کی نجکاری کی منظوری دی تھی، اس ادارے کے ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔
وہ جمعہ کو سیکرٹری سول ایوی ایشن کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سابق حکومت نے 2012میں پی آئی اے کی نجکاری کی منظوری دی تھی، پی آئی اے سے کسی ملازمین کو فارغ نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی ملازمین کی مراعات ،تنخواہ اور گریجویٹی متاثر ہو گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ اس ادارے کے ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا، قومی ایئر لائن کی بحالی اولین ترجیح ہے، مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کئے جائیں گے، ہم بلیک میلنگ کا شکار نہیں ہوں گے۔
مشاہد اﷲ نے کہا کہ امید ہے کل ہڑتال ختم ہو جائے گی، ہماری اس جمہوری حکومت نے دوسرے قومی اداروں کی طرح پی آئی اے کی حالت بھی بہتر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڑھائی سال کے اندر 18سے 40جہاز قومی ایئر لائن کا حصہ بن چکے ہیں۔ وزیراعظم قومی ایئر لائن میں 80سے 100جہاز ہونے کا وژن رکھتے ہیں اور اس کی حالت مزید بہتر کرنے کیلئے لازمی سروس ایکٹ لاگو کیا جائے گا، تمام قومی فیصلے مکمل اتفاق رائے سے سیاسی قیادت کر رہی ہے۔ مشاہد اﷲ نے کہا کہ پی آئی اے کی سٹریٹجک پارٹنر شپ کا فیصلہ 6ماہ کیلئے موخر کر دیا گیا ہےمزید اہم خبریں
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.