”سیاسی جنگ“ قومی اسمبلی میں پہنچنے کے امکانا ت پیدا ہو گئے
اپوزیشن نے تیاریاں شروع کردیں، وزیراعظم کے 6 ماہ میں 9غیر ملکی دوروں کا معاملہ آئندہ اجلاس میں اٹھائے جانے کا امکان
ہفتہ 30 جنوری 2016 14:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) ”سیاسی جنگ“ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پہنچیگی، اپوزیشن نے تیاریاں شروع کردیں، وزیراعظم نوازشریف کے 6 ماہ میں 9غیر ملکی دوروں کا معاملہ آئندہ اجلاس میں اٹھائے جانے کا امکان ہے ، وزیراعظم نے غیر ملکی دوروں پر کتنے پیسے خرچ کئے ،اپوزیشن اراکین نے وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ سے ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم نوازشریف کے غیر ملکی دوروں کا معاملہ آئندہ ہونیوالے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اٹھائے جانے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں اپوزیشن رہنماؤں اور اراکین نے اس پر کام شروع کردیا ہے اور وہ وزیراعظم کے دوروں پر اٹھنے والے اخراجات اور قومی خزانے سے دوروں کے دوران مبینہ استعمال کی گئی ۔(جاری ہے)
اپوزیشن اراکین نے وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ سے ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے اور دوروں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بھرپور گرما گرمی دیکھی جائے گی کیونکہ اس وقت حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ”سیاسی جنگ“ شروع ہو چکی ہے جن میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے حالیہ بیانات بھی سب کے سامنے ہیں ۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کہ وزیراعظم نے سات نجی دورے صرف لندن کے کئے اور ان دوروں پر بھی سرکاری اخراجات کیے جانے کا الزام لگایا جارہا ہے جبکہ اپوزیشن نے یہ بھی اعتراض اٹھایا ہے کہ وزیراعظم کی دلچسپی صرف غیر ملکی دوروں میں ہے لیکن قومی اسمبلی یا پارلیمنٹ میں آنا گوارا نہیں کرتے ، اپوزیشن ایک طرف وزیراعظم کے اخراجات جو غیر ملکی دوروں پر اٹھے اور دوسری طرف ان غیر ملکی دوروں سے کیا حاصل ہوا ایوان میں لانا چاہتی ہے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے چھ مہینوں میں 9غیر ملکی دورے کئے ۔اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ وزیراعظم کے دورے سرکاری نہیں تھے مگران کا خرچ قومی خزانے سے لیا گیا ۔اپوزیشن ذرائع کے کہنا ہے کہ وزیراعظم کے سیاسی منظر نامے سے غائب رہنے کی وجہ سے بہت معاملات پینڈنگ پڑے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.