عمران خان کو تنقید کرنے کی بیماری ہے ٗ فیصل آباد آئیں تو مفت علاج کریں گے ٗعابد شیر علی
قومی ائیر لائن مسلسل خسارے میں جارہی ہے ٗ فائدے کے بجائے نقصان ہو رہا ہے ٗ تاجروں سے خطا ب
ہفتہ 30 جنوری 2016 20:13
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کو تنقید کرنے کی بیماری ہے وہ فیصل آباد آئیں تو ان کا مفت علاج کریں گے۔فیصل آباد میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ اپوزیشن ہمیشہ حکوت پر تنقید کرتی ہے تاہم عمران خان تو بہت آگے نکل گئے ہیں۔ وہ اپنے زیادہ تر بیانات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا نام لیتے ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ انہیں اسپیکر سے کتنا پیار ہے۔
وزیر اعظم پر مک مکا کا الزام لگانا غلط ہے اگر ملکی مفاد اور جرائم و دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سب کو ساتھ لے کر چلنے کو مک مکا کہتے ہیں تو پھر عمران خان کو تنقید کی بیماری ہوگئی ہے، وہ فیصل آباد سے آئیں ہم ان کاعلاج بالکل مفت کرائیں گے ۔(جاری ہے)
وزیر مملک نے کہاکہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور اداروں کی بہتری کے لئے وزیر اعظم نے بہت سے اہم اور مشکل فیصلے کئے جس میں پی آئی اے کی نجکاری بھی ہے ۔
قومی ائیر لائن مسلسل خسارے میں جارہی ہے اور فائدے کے بجائے نقصان ہو رہا ہے جبکہ اس کی نجکاری ملکی مفاد میں بہتر ہے ۔دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان شروع کیا گیا اور دہشت گرد ملک کے جس حصے میں بھی ہوں گے کچل دیئے جائیں گے۔ عزیر بلوچ سمیت کوئی بھی جرائم میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی لیکن اس اقدام سے یہ تاثر قائم نا کیا جائیکہ سندھ میں گورنر راج لگ جائے گا، سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.