وفاقی وزیر خزانہ کی متعلقہ حکام کو توانائی کے جاری منصوبوں کو دسمبر2017ء تک مکمل کرنے کی ہدایت
1000میگاواٹ تک بجلی پیدا کرنے والے منصوبے دسمبر 2017تک مکمل کرلئے جائیں گے، وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ
ہفتہ 30 جنوری 2016 20:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ توانائی کے حوالے سے جاری منصوبوں کو دسمبر2017ء تک مکمل کرنے کیلئے ٹائم لائن کی سختی سے پابندی کی جائے، تمام منصوبوں کی کارکردگی کے حوالے سے ریگولر بنیادوں پر آگاہ کیا جائے، وفاقی وزیر خزانہ کو آگاہ کیا گیا کہ 1000میگاواٹ تک بجلی پیدا کرنے والے منصوبے دسمبر 2017تک مکمل کرلئے جائیں گے۔
ہفتہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں توانائی اور پٹرولیم سیکٹرز میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سی پیک کے تحت جاری توانائی کے منصوبوں کی کارکردگی کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر بجلی و پانی خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد اور وزارت خزانہ، پانی و بجلی، نیپرا، پی پی آئی بی اور این ٹی ڈی کے سینئر افسران نے شرکت کی، میٹنگ میں ہائیڈل ، گیس، ونڈ، سولر، کوئلہ اور دیگر توانائی پیدا کرنے والے منصوبوں پر پیش رفت اور کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
خیبرپختونخوا میں ’پاکستان ڈیجیٹل سٹی‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط
-
اگر میرے کام میں مداخلت ہو اور میں روک نہ سکوں تو مجھے گھر چلے جانا چاہیے.جسٹس قاضی فیض عیسی‘سب کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے لیکن بولنے کی ہمت کوئی نہیں کررہا.جسٹس اطہر من اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.