ضلعی کچہری حافظ آباد میں عدالتی اہلکاروں اور کلرکس بار کے درمیان جھگڑا
عدالتی اہلکاروں اور منشیوں نے ایک دوسرے پر اینٹوں کی بارش کردی‘چار منشیوں اور 2 عدالتی اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی
ہفتہ 30 جنوری 2016 21:38
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) ضلعی کچہری حافظ آباد میں عدالتی اہلکاروں اور کلرکس بار کے درمیان جھگڑا۔عدالتی اہلکاروں اور منشیوں نے ایک دوسرے پر اینٹوں کی بارش کردی۔ جس کے نتیجہ میں چار منشیوں اور دو عدالتی اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقامی وکیل ملک جمیل اعوان کے کلرک نعیم کا مبینہ طور پر سول جج شہزاد اشرف کے اہلمد حمزہ سے مصدقہ مثل نقل بنوانے پر جھگڑا ہوگیا۔
جس پر عدالتی اہلکار نے اسے تھپڑ دے مار۔ اس واقعہ کے خلاف وکلاء کے کلرکوں /منشیوں نے ہڑتال کردی۔ اور ایک کلر ک /منشی سخاوت ہڑتال کا نوٹس عدالت دینے گیا۔ تو عدالتی اہلکاروں نے اسے زدوکوب کرنا شروع کردیا۔ اس دوران کلرکس بار بھی کثیر تعداد میں وہاں جمع ہوگئے اور ان میں ڈنڈے سوٹے چلتے رہے۔(جاری ہے)
بعد ازاں منشیوں اور عدالتی اہلکاروں نے ایک دوسرے پر اینٹوں کی بارش کردی۔
جس کے نتیجہ میں چار منشی/کلرک عابد سیال، قیصر محمود، سخاوت علی، محمد نعیم اور دو عدالتی اہلکار ملک شبیر حسین اور حمزہ زخمی ہوگئے۔ اس دوران عدالتی اہلکاروں نے متعدد سینئر وکلاء سے بھی بدتمیزی کی۔بار کے صدر محمد فاروق کھوکھر نے رجسٹرار ہائی کورٹ کو تمام صورت حال سے آگاہ کردیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ بار اور بینچ کے تعلقات کو خراب نہیں ہونے دینگے۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.