فیصل آباد ، غیر حاضر اور ناقص کارکردگی کے حامل ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کے خلاف سخت ترین محکمانہ کارروائی ہونی چاہئے ،ڈی سی او نور الامین مینگل کی ہدایت
ہفتہ 30 جنوری 2016 22:40
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) ڈی سی او نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں ‘ رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت پر غیر حاضر اور ناقص کارکردگی کے حامل ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کے خلاف سخت ترین محکمانہ کارروائی ہونی چاہئے اس ضمن میں ملازمت سے برخاستگی اور تنخواہ کی بندش کی سزائیں دی جائیں ‘ محض جواب طلبی سے اصلاح ممکن نہیں ۔
انہوں نے یہ ہدایت ڈسٹرکٹ ہیلتھ ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں تحصیل ہسپتالوں ‘ رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت سے متعلق مانیٹرنگ رپورٹس کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈی ایم او صنم گوندل نے ہیلتھ سیکٹر ریفارمز پروگرام کے تحت چیف منسٹر روڈ میپ سے متعلق اہداف کے حصول اور نظم و نسق کے بارے میں آگاہ کیا ۔(جاری ہے)
ڈی او ہیلتھ نوازش علی گورایہ اور محکمہ صحت کے دیگر ڈاکٹرز کے علاوہ پی آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ مینجر محمد افضل بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
ڈی سی او نے واضح کیا کہ اگر غیر حاضر اور کام چور سٹاف کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل نہ لائی گئی تو متعلقہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور محکمہ صحت کے افسران محکمانہ ایکشن کی زد میں آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق حکومت پنجاب کے اقدامات پر سو فیصد عملدرآمد کے سلسلے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور مراکز صحت پر سٹاف سمیت ضروری ادویات کی دستیابی ‘طبی مشینری کی چالو حالت میں موجود گی ‘ صفائی ستھرائی اور اعلی نظم و نسق برقرار رکھنے میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے ۔ انہوں نے مانیٹرنگ سٹاف سے کہا کہ وہ زمینی حقائق کے مطابق رپورٹس مرتب کریں اس ضمن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید طریقہ کو بروئے کار لایا جائے ۔ ڈی سی او نے رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت پر یوٹیلٹی سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کی کمیابی کی صورت میں پیشگی مطلع کیا جائے تاکہ بروقت انتظام ہو سکےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.