اوباما پہلی مرتبہ امریکی مسجد کا دورہ کریں گے
دورے کا اعلان، امریکا میں مسلمان مخالف تقاریر میں اضافے کے بعد سامنے آیا ہے
اتوار 31 جنوری 2016 13:39
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) صدر باراک اوباما آئندہ بدھ کو پہلی مرتبہ امریکا کی کسی مسجد کا دورہ کریں گے۔ عقیدے کی آزادی کے دفاع کے مقصد سے کیے جانے والے اس دورے کا اعلان، امریکا میں مسلمان مخالف تقاریر میں اضافے کے بعد سامنے آیا ہے۔وائٹ ہاوٴس کے ایک ذمہ دار کے مطابق اوباما بالٹی مور شہر میں اسلامک کمیونٹی کی مسجد کا دورہ کریں گے، جہاں وہ مسلمانوں کے ساتھ مکالمے کے دوران اپنا موقف بھی پیش کریں گے۔
اوباما اس دورے کے دوران " ہماری بنیادی اقدار کی اہمیت کو باور کرائیں گے جن میں امریکی ہم وطنوں کا خیرمقدم، تعصب کا خاتمہ اور عقیدے کی آزادی میں ہمارے قومی رواج کا تحفظ شامل ہیں"۔اوباما اس سے قبل اپنے غیرملکی دوروں میں مساجد کا دورہ کر چکے ہیں۔(جاری ہے)
باراک اوباما نے جن کی مدت صدارت کا ایک ہی سال باقی رہ گیا ہے، امریکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیاسی شخصیات بالخصوص ممکنہ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام معاند تبصروں کو یکسر مسترد کر دیں۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جنہیں سروے رپورٹوں کے مطابق ریپبلکن صدارتی امیدواروں میں برتری حاصل ہے، مطالبہ کیا تھا کہ مسلمانوں کو امریکا کا دورہ کرنے سے روک دیا جائے۔ ٹرمپ کا یہ بیان دسمبر میں کیلی فورنیا کے شہر سان برنرڈینو میں ایک مسلمان جوڑے کے ہاتھوں فائرنگ کے واقعے میں 14 افراد کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا تھا۔گزشتہ ماہ گیلپ کی جانب سے کرائے جانے والے ایک سروے کے مطابق امریکی شہری اپنے ملک کو درپیش اہم ترین مسئلہ اب دہشت گردی کو سمجھتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.