پولیس نے چینی صو بہ ینان میں منشیات کی بھاری مقدار قبضے میں لے لی

اتوار 31 جنوری 2016 15:54

کومنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جنوری۔2016ا) چین کے جنوب مغربی صوبے ینان میں23.3ٹن غیر قانونی منشیات کو پولیس نے قبضے میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کی جانب سے اتوار کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے کامیابی کارروائیوں میں بھاری مقدار میں پولیس نے منشیات کو قبضے میں لیا جس کے بعد 22ہزار مقدمات قائم کیے گئے ،67ہزار لوگوں کو منشیات کے عادی افراد کو بحالی سینٹرز میں بھیجوایا گیا ۔گذشتہ سال صوبے میں انسداد منشیات کے حوالے سے جاری مہم کا کامیابی سے اختتام ہوا ، صوبہ ینان چین میں سب سے زیادہ منشیات سے متاثر ہ علاقوں میں شامل ہے ، کیونکہ اس کے سرحد جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ ملتی ہے جہاں بڑی تعداد میں افیون کی تیارکی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :