نیشنل ایکشن پلان کے تحت مدارس کی غیر ملکی فنڈنگ کے نکتہ پر عمل درآمد تیز
نیکٹا نے مدارس کی بیرونی فنڈنگ کی چھان بین ایف آئی اے کے ذریعے کروانا شروع کردی
اتوار 31 جنوری 2016 18:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت مدارس کی غیر ملکی فنڈنگ کے نکتہ پر عمل درآمد تیز کردیا گیاہے ،قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا) نے مدارس کی بیرونی فنڈنگ کی چھان بین ایف آئی اے کے ذریعے کروانا شروع کردی گئی ہے ،ایف آئی اے نے غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرنے والے مدارس کی آمد ن اور اخراجات کے کھاتوں کی چیکنگ سمیت ان کے بنک اکاؤنٹس کا ڈیٹا بھی حاصل کرناشروع کردیاہے ۔
دینی مدارس کو سعودی عرب ،یواے ای ،کویت ،قطر ،ترکی ،ایران ،عراق سے امداد مل رہی ہے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر کے 285مدارس بیرون ملک سے فنڈنگ لیتے ہیں جن کے بارے میں حکومت کو آگاہ کیاجانا ضروری ہے ۔ غیر ملکی فنڈنگ پر چلنے والے مدارس میں پنجاب کے 147،سندھ کے ایک ، کے پی کے 12،بلوچستان کے 30،گلگت بلتستان کے 95مدارس شامل ہیں ۔(جاری ہے)
آن لائن ذرائع کے مطابق نیکٹا نے چاروں صوبوں کے مدارس کی غیر ملکی فنڈنگ کی چھان بین کے لیے ایف آئی اے کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔
ایف آئی اے نے متعدد مدارس کے کھاتوں کی چیکنگ اور ان کے بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا حاصل کرنے کا عمل شروع کردیاہے ۔ایف آئی اے مدارس انتظامیہ سے فنڈنگ کے آڈٹ رپورٹس سمیت ان کے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کررہی ہے تاکہ اس بات کا پتہ چلایاجاسکے کہ غیر ملکی فنڈنگ کن مقاصد کے لیے ہورہی ہے ۔ ایف آئی اے نیکٹا کو ہرمدرسے کی الگ الگ رپورٹ ارسال کرے گی ۔ آن لائن ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت اب تک غیررجسٹرڈ ،انتہا پسندی اور دہشت گردی میں ملوث 182مدارس کو بندکردیاگیا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.