پی سی بی کا اوے کا آوا بگڑا ہو اہے، ذکاء اشرف
پیر 1 فروری 2016 16:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم فروری۔2016ء) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ پی سی بی کا اوے کا آوا بگڑا ہو اہے ۔ کرکٹ بورڈ دو گروہوں میں تقسیم ہے ۔ آج کے دور میں کرکٹ سائنسی بنیادوں پر کھیلی جا رہی ہے صرف وقاریونس کو نہیں پورے کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کو فارغ کیا جانا چاہئے ۔ پیر کو آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ناقص کارکردگی کے بعد نہ صرف وقار یونس پورے کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کو فارغ کیا جانا چاہئے اور بورڈ کے اندر پروفیشنل اور تجربہ کار لوگوں کو سامنے لانا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ میں اس وقت دو گروپ بنے ہوئے ہیں جس میں ایک نجم سیٹھی اور دوسرا شہریار خان کا ہے اور انتظامی اختیارات اس وقت نجم سیٹھی کے پاس ہیں جبکہ شہریار خان ڈمی کے طور پر کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی اور بورڈ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے کرکٹ ٹیم ورلڈ رینکنگ میں تنزلی کا شکار ہو رہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کے اندر ٹیم کی بہتری اور ترقی کے حوالے سے کوئی پلاننگ نہیں ہو رہی ہے جبکہ اس وقت پوری دنیا میں کرکٹ کو سیاسی بنیادوں کو چلایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں کرکٹ بہت زیادہ ٹیکنیکل ہو گئی ہے اور اس کو جدید دور کے مطابق اسکور کرنے کی ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.