عمران خان 4 فروری کو کرال چوک میں کشمیر پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ کا افتتاح کریں گے
پیر 1 فروری 2016 19:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان 4 فروری صبح 11:30 بجے کرال چوک میں کشمیر پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ کا افتتاح کریں گے۔ اس بات کا فیصلہ پیر کو یہاں پاکستان تحریک ا نصاف کے چئیرمین عمران خان اور آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے درمیان ایک تفصیلی ملاقات میں کیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جہانگیر ترین ، مرکزی سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق ،کشمیر پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر ظفر انور،مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان بھی موجود تھے۔اس موقع پر عمران خان کو کشمیر پی ٹی آئی کے تنظیمی امور،عوامی رابطہ مہم، آزاد کشمیر میں آئندہ آنے والے انتخابات پرمکمل بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے)
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے آئندہ الیکشن ہر لحاظ سے بڑی اہمیت کے حامل ہیں اس لئے کشمیر پی ٹی آئی کے نوجوانوں اور کارکنوں تک میرا پیغام پہنچائیں کہ وہ اس کی بھرپور تیاری کریں۔
اس موقع پر ملاقات میں مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس ملاقات میں بین الاقوامی، قومی، اور ملکی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.