طلبا و طالبات کا پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں لاہور کا مطالعاتی دورہ

پیر 1 فروری 2016 19:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء ) النعمان اکیڈمی‘ کالج روڈ‘ غازی چوک‘ لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ کالج فار بوائز‘ گلبرگ‘ لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ رام گڑھ کالونی‘ لاہور‘دارالعلوم جامعہ انوار مدینہ محمدیہ حنفیہ‘ گرین ٹاؤن‘ لاہور‘جناح پبلک ہائی سکول‘ بوٹا پارک‘ شاہدرہ‘لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد390تھی ۔

متعلقہ عنوان :