وزیراعلیٰ خود روزگار سکیم غربت میں کمی لانے کا انقلابی پروگرام ہے ، عرفان دولتانہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 1 فروری 2016 19:37

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ یکم فروری۔2015ء)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خود روزگار سکیم‘‘ بے روزگاری اورغربت میں کمی لانے کا انقلابی پروگرام ہے جس کے تحت گزشتہ چند برس کے دوران17 ارب روپے کے بلاسود قرضے ساڑھے 8 لاکھ خاندانوں میں تقسیم کیے جاچکے ہیں اوریہ خاندان محنت کر کے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوچکے ہیں جبکہ آج پنجاب بھر میں 25 ہزا رافراد کوایک ارب روپے کے بلا سود قرضے دیئے گئے ہیں اورآئندہ تین برسوں میں 20 لاکھ خاندانوں میں 40 ارب روپے کے بلاسود کے قرضے تقسیم کر کے انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔

ایک طرف ایسے عظیم پاکستانی اور قوم کے معمار ہیں جو وطن عزیز کو ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنے کیلئے سخت محنت اورجدوجہد کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف ایسے لوگ ہیں جو غریب قوم کے اربوں روپے قرضوں کی صورت میں ہڑپ کر کے اشرافیہ کھلاتے ہیں۔

(جاری ہے)

فلاح عامہ کے پروگراموں کی مخالفت کرنے والے اپنا کام کرتے رہیں ہم عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک سے غربت ،جہالت اوربے روزگاری کے خاتمے کیلئے کاوشیں کرتے رہیں گے۔’’وزیراعلیٰ خود روزگار سکیم‘‘ایک تحریک کی شکل اورانقلاب کا روپ دھار چکی ہے۔غریب اورامیر کے درمیان خلیج کم کرنے کا یہ شاندار پروگرام ہے ۔ملک کوعظیم وطن بنانے کی جدوجہد کرنے والے ان غریب خاندانوں کے اس فلاحی پروگرام میں مزید اربوں روپے کا اضافہ کریں گے۔