صو بہ میں مذہبی اہم آہنگی کو فرو غ ،مستقل قا ئم رکھنے کیساتھ فر قہ واریت کو ختم کر نے کیلئے مضبو ط ضا بطہ اخلا ق تیا ر کیا جا رہا ہے ،ڈا کٹر عبدالقیو م سو مرو
پیر 1 فروری 2016 21:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء)وزیر اعلیٰ سندھ کے معا ون خصو صی برا ئے اوقا ف اور مذ ہبی امو ر ڈا کٹر عبدالقیو م سو مرو نے کہا ہے کہ صو بہ میں مذہبی اہم آہنگی کو فرو غ اور مستقل قا ئم رکھنے کے ساتھ ساتھ فر قہ واریت کو ختم کر نے کے لئے مضبو ط ضا بطہ اخلا ق تیا ر کیا جا رہا ہے جس میں کسی کے مذہبی جذ با ت کو مجر و ح کر نا سنگین جر م ہو گا اور یہ ضا بطہ اخلا ق تمام مکا تب فکر اور شہریو ں پر بلا تفریق لا گو ہو گا۔
ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے جا معہ امجدیہ ، جا معہ اشرفیہ اورجا معہ احسن العلو م کے دو ر ے کے دورا ن علما ء کرا م سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہو ں نے اس حوالے سے مزیدکہا کہ صوبہ سندھ میں مدر سہ ایجو کیشن بو ر ڈ بنا ئے جا ئیں گے جس کے اندر دینی اور سا ئنسی تعلیم شا مل ہو گی جس سے مدر سو ں میں جدید سائنسی تعلیم دی جا ئی گی ۔(جاری ہے)
انہو ں نے کہا کہ مدر سو ں میں ایسی تعلیم نہیں دی جائیں گی جس سے کسی کی دل آزاری ہو ۔
ڈاکٹر عبدالقیو م سو مرو نے کہا ہے کہ یہ خو شی کے با ت کہ اس اقدام کو تما م مکا تب فکر کے علما ء کرا م نے سراہا ہے اور مکمل تعا ون کی یقین دہا نی بھی کرا ئی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ سندھ میں صدیو ں سے مذہبی رواداری اور بھا ئی چا رہ رہا ہے اور سندھ میں کبھی بھی فر قہ واریتی عنا صر کوجگہ نہیں ملی ۔اس مو قع پر ڈا کٹر عبدالقیو م سو مرو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ اس بات خا ص خیا ل رکھ رہی ہے سندھ کے اندر مذہبی اتحا د کو کوئی نقصا ن نہ پہنچے اور سندھ حکومت تما م مذہبی رہنما ؤ ں سے رابطے میں ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ بہت جلد تما م مکا تب فکر کے علما ء کرا م کو ایک نقطہ پراعتما د میں لے کر ضابطہ اخلاق کا اعلا ن کیا جا ئے گا اور یہ تما م علما ء کر ام ،عوام اور حکومت سندھ کی بہت بڑ ی کا میا بی ہو گی ۔اس مو قع پر ڈاکٹر غلا م عبا س قادری ،الحا ج محمد رفیع ،مو لا نا محمد ریحا ن امجدی ،مفتی زر ولی خا ن اور دیگر علما ء کرا م بھی مو جو د تھے ۔بعدازا ں ڈا کٹر عبدالقیو م سو مرو نے جا معہ امجدیہ میں سا بق سینیٹر مر حو م مفتی ظفر علی نعما نی کے مزار پر فا تحہ خوا نی بھی کی ۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.