حکومت گنے کی قیمتوں میں اضافہ اور شوگر مل مالکان سے ادائیگیوں کوبروقت یقینی بنائے،گندم کی فی ایکڑ زائد پیداوار حاصل کرنے کیلئے جدیدٹیکنالوجی کواستعمال کیاجائے،کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے65لاکھ ایکڑبنجر زمین کاشت کے قابل ہوجائے گی
امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد
منگل 2 فروری 2016 21:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کسانوں کے مسائل پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کسانوں کونظر اندازکرنے کی بجائے ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے شعبہ سے وابستہ افراد کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔گنے کے کاشت کارشوگرملزمالکان کے ہاتھوں استحصال کاشکارہورہے ہیں۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ گنے کے نرخوں میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ مالکان کوبھی پابند کیاجائے تاکہ وہ بروقت ادائیگیوں کویقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے جہاں پچاس سے ساٹھ فیصد آبادی کاذریعہ معاش براہ راست زراعت ہے اس لئے اس شعبہ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
نامیاتی کھادوں کے استعمال سے فصلوں،سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار کاحصول وقت کاعین تقاضا ہے کیونکہ کیمیائی کھادوں اور زہروں کے انسانی صحت پرمضراثرات مرتب ہورہے ہیں۔
محکمہ زراعت پنجاب کاشت کار بھائیوں کی درست رہنمائی کے لئے اپناکردار اداکرے۔پاکستان کی تقریباً تمام زمین زرخیزہے۔گندم کی فی ایکڑزائد پیداوار حاصل کرنے کے لئے جدیدٹیکنالوجی کااستعمال کیاجاناچاہئے۔کینیڈا،آسٹریلیا،جرمنی،چین،بھارت،امریکہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک جدیدٹیکنالوجی کواستعمال کرکے فصلوں کی زائد پیداوار حاصل کررہے ہیں۔میاں مقصود احمد نے اس حوالے سے مزیدکہاکہ جہاں ایک طرف کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے 65لاکھ ایکڑ بنجر زمین قابل کاشت ہوجائے گی وہاں دوسری جانب توانائی بحران کابھی خاتمہ ممکن ہوگا۔اس لئے حکومت ہر سال اربوں روپے کاپانی سمندر کی نذرہونے سے بچانے کے لئے کالاباغ ڈیم سمیت دیگر چھوٹے بڑے ڈیمزتعمیر کرکے ان سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیاجانا چاہئے۔بھارت آبی جارحیت کے ذریعے ہمارے حصے کاپانی بھی چوری کررہا ہے اور اپنے کاشتکاروں کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرکے انٹرنیشنل مارکیٹ کوہمارے ہاتھوں سے چھیننے کے تسلسل کوجاری رکھے ہوئے ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.