سری لنکا ، پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 5فرور ی کو تصویری نمائش کا انعقاد کیا جا ئے گا
بدھ 3 فروری 2016 16:04
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) سری لنکا میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 5فرور ی کو تصویری نمائش اور عالمی سمینار منعقد کیا جائے گا ،جس میں سری لنکا کے اعلیٰ حکام سمیت دیگر ممالک کے مہمان بھی شرکت کریں گے ۔ سمینار میں پاکستان اور سری لنکا کے اعلیٰ حکام مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کریں گے اور بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں کی جہد مسلسل میں انسے اظہار یکجہتی کریں گے۔
بدھ کے روزپاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دنیا بھر کی طرح سری لنکا کے دارلحکومت کولمبومیں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سمینار اور تصویری نمائش کا اہتما کیا گیا ہے ،جس میں ماہرین مسئلہ کشمیر پر روشنی ڈالیں گے اور تصویری نمائش میں کشمیریوں پر ڈھائے گے ظلم او ربربیت کی تصاویر نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر پاکستان میں 1990سے منایا جا رہا ہے اور اس دن کشمیریوں سے اظہا یکجہتی کے ساتھ ساتھ تحریک آزاد کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کے بنیادی حق حق خوداریت اور اقوم متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر کے حل کی طرف ذور دیا جاتا ہے ۔
پاکستانی قوم اس دن کو گزشتہ 26برس سے بنا رہی ہے اور ہر سال دنیا بھر میں موجود کشمیری ،آزاد کشمیر سمیت دنیاکے مختلف مقاما ت پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد کرنے والوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.